صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہر شد ید سموگ کی لپیٹ میں رہے

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہر شد ید سموگ کی لپیٹ میں رہے

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہر گزشتہ روز شد ید سموگ کی لپیٹ میں رہے۔محکمہ موسمیات نے سموگ میں اضافہ کی وارننگ جاری کر دی اور کہا ہے کہ یہ سلسلہ مزید دس دن جاری رہ سکتا ہے تاہم سموگ میں کمی بیشی ہوتی رہے گا۔ سموگ کے باعث لوگوں کو آنٰکھوں میں چبھن اور گلے وناک میں شدید تکلیف سمیت الرجی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔گزشتہ روز صو بائی دارالحکومت میں دن بھر سموگ کا راج رہا جو شام کے اوقات میں بڑھ گئی اور اس کے باعث کئی علاقوں میں حد نگاہ صفر تک بھی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ اور ہلکی دُھند پڑنے کا امکان ہے۔

شد ید سموگ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...