ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ ، شدت ریکٹر سکیل پر 5.9ریکارڈ کی گئی

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ ، شدت ریکٹر سکیل پر 5.9ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد/ پشاور ( آئی این پی ) اسلام آباد ،پشاور ، مردان،سوات ، مانسہرہ ، باجوڑ ایجنسی ، ایبٹ آباد ،دیر، خیبر اور باجوڑ ایجنسی سمیت ملک کے دیگر کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 38کلومیٹر زیر زمین اور مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب تقریباً رات 10.50 پر ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی گہرائی 38کلومیٹر زیر زمین اور مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد راولپنڈی ، گلگت بلتستان ، آزادکشمیر، شمالی و بالائی علاقوں ناران ، کاغان ، بالاکوٹ سوات، دیر بالا ، دیر زیریں ، شمالی وزیر ستان ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، باجوڑ اور خیبر ایجنسی ، چترال ، تورغر ، سرگودھا ، کوٹ مومن اور سانگلہ ہل سمیت ملک کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے ۔ شدید زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔ تاہم اس دوران کہیں سے کسی جان و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی .

مزید : صفحہ اول