پنجاب حکومت کا افسران کی کمی کو پورا کرنے کیلئے وفاق سے رابطہ

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے افسران کی کمی کو پورا کرنے کیلئے وفاق سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے وفا قی حکومت سے رابطہ کرکے کہا ہے صوبے کو افسران کی قلت کا سامنا ہے،افسران کی کمی کے پیش نظر پنجاب میں کئی اہم ترین آسامیاں خالی ہیں،لہٰذا دوسرے صوبوں میں پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے افسران کو پنجاب بھیجا جائے اوراستدعاہے کہ اس ضمن میں جلد از جلد اقد ا مات کیے جائیں اور جن افسران کی پنجاب سے ریکوزیشن کی ہے انہیں بھی جلد پنجاب بھیجا جائے۔
پنجاب رابطہ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...