نواز شریف کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے رٹ دائر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے ٹرائل رکوانے اور نیب ریفرنسز چیلنج کرنے کے معا ملہ پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی۔ نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز پر احتسا ب عدالتوں میں سماعت جاری ہے لیکن نواز شریف مسلسل ان مقدمات سے جان چھڑوانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے چند روز قبل عدالت عالیہ میں نیب ریفرنسز کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواست دائر کی تھی لیکن سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا، اس پر نواز شریف نے دو روز قبل پھر درخواست جمع کرائی تھی اور عدالت سے التجاء کی تھی رجسٹرار کو درخو ا ست مسترد کرنے کا حق حاصل نہیں چنانچہ درخواست کو سماعت کیلئے منظور کیا جائے۔نیب ریفرنسز کو چیلنج کرنے اور ٹرائل رکوانے کے معاملے میں نواز شریف کی جانب سے گزشتہ روزایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں التجاء کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتر اضات کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست 2 نو مبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...