آئی جی سندھ کوہٹایا نہیں ،معاملے پر کمیٹی بنادی ،وزیر اطلاعات سندھ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ،اجلاس میں اس معاملے پر صرف بات ہوئی ہے ،تاہم کامتفقہ فیصلے کے بعد اس حوالے سے کمیٹی بنادی گئی ہے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیر کے ہوتے ہوئے جونیئر کو کیسے آگے لایا جاسکتا ہے؟ سندھ پولیس میں22 گریڈ کے سینیر افسر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کااجلاس طویل تھاجس میں آئی جی کے معاملے پرکمیٹی بنادی اس کی رپورٹ کے بعد اگلالائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے3 نہیں ایک آئی جی کیلئے ایک نام دیاتھا،اوپی ایس کے مسئلے میں اے ڈی خواجہ پٹیشنررہ چکے ہیں۔
ناصر شاہ