ڈی جی آئی ایس پی آر نے احمد نورانی کو گلدستہ بھجوایا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے احمد نورانی کو گلدستہ بھجوایا
 ڈی جی آئی ایس پی آر نے احمد نورانی کو گلدستہ بھجوایا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہونیوالے صحافی احمد نورانی کو ہسپتال میں پھولوں کا گلدستہ بھجوا یا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے پمزہسپتال میں زیر علاج احمد نورانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔اپنے پیغام میں ان کاکہنا تھا کہ ان پر حملہ امن وامان کی صورت حال خراب کرنے کے لئے کیا گیا،ملزمان کو پکڑنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تعاون کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے پھولو ں کاگلدستہ اپنے نمائندے کی وساطت سے بھجوایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید : صفحہ اول