پاکستان جذبہ خیر سگالی کے تحت 68بھارتی ماہی گیروں کو آج رہا کریگا

پاکستان جذبہ خیر سگالی کے تحت 68بھارتی ماہی گیروں کو آج رہا کریگا

لاہور( این این آئی)پاکستان جذبہ خیر سگالی کے تحت 68بھارتی ماہی گیروں کو آج ( اتوار) کے روز لانڈھی جیل سے رہا کرے دے گا جنہیں پیر کے روز واہگہ کے راستے وطن واپس بھجوایا جائے گا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر وں کو اتوار کے روز ٹرین کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا اور پیرکے روزا نہیں واہگہ باڈر پر بھارت کی باڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کیا جائے گا ۔ ایدھی کی طرف سے بھارتی ماہی گیروں کو رہائی کے وقت تحفے اور نقد رقم بھی دی جائے گی ۔

جذبہ خیر سگالی

مزید : صفحہ آخر