مال آف لاہور میں گریٹ سرکس کا دوسرا ایڈیشن، آج بھی جاری رہے گی

مال آف لاہور میں گریٹ سرکس کا دوسرا ایڈیشن، آج بھی جاری رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خصوصی رپورٹ)مال آف لاہور میں گریٹ سرکس کے دوسرے ایڈیشن کا شاندارآغاز ہوا ہے اور یہ ابھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کا پراجیکٹ مال آ ف لاہور شہر کا سب سے بلند پایہ شاپنگ سنٹر ہے جہاں کار، پلاٹ اور دیگر اشیائے ضرورت کی قرعہ اندازی کے ذریعے مفت تقسیم روز مرہ کے معمول کی بات ہے۔ اس گریٹ سرکس کے آغاز پر حاضرین کی بڑی تعداد نے بین الاقوامی سٹارز کی پرفارمنسز پر دل کھول کر داد دی۔سنگاپورین فینسی ایکٹ،رشین ایریل ہوپ،سروہیل، جگلنگ اور جانوروں کے کرتبوں نے حاضرین کے دل جیت لئے۔مال آف لاہور میں یہ گریٹ سرکس 29 اکتوبر تک جاری رہے گا روزانہ شام3،6اور 9 بجے شوزکا اہتمام کیا گیا ہے۔داخلہ بالکل مفت ہے۔ شوز صرف فیملیز کیلئے ہیں۔اس خصوصی ایونٹ کے انعقاد پر مال آف لاہور میں موجود برانڈز اور فوڈ آؤٹ لیٹس نے خصوصی رعایت کا اہتمام کیا ہے، جو ہیلووین کی آمد کے قریب شاپنگ کے شوقین افراد کیلئے زبردست خبر ہے۔گریٹ سرکس جیسے کلچرل اور تفریحی ایونٹس کا انعقاد بحریہ ٹاؤن کی روایت ہے۔
سرکس

مزید :

صفحہ آخر -