ایکسپورٹ بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ، ماہرین ٹیکس

ایکسپورٹ بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ، ماہرین ٹیکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر) معاشیات اورٹیکس ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایکسپورٹ بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ،اعلیٰ قسم کی برآمدات میں اچھی کوالٹی کی اشیاء بیرونی دُنیا میں بھجوائی جائیں جبکہ درآمدات میں بھارتی فلموں، کاسمیٹکس، میوزیکل آلات سمیت دیگر ناقص اشیاء سمیت دیگر غیر ضروری درآمدات روکنا ہوں گی، ٹیکسیشن کا سسٹم سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بہترین بنایا جاسکتا ہے، حکومت کو ایف بی آر، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی بجائے ٹیکس ادا کرنے والے سٹیک ہولڈرز اور عوامی مشاورت سے پالیسیاں ترتیب دینی چاہئیں۔سینئر نائب صدرپاکستان ٹیکس بار زاہد عتیق، سینئر چارٹر ڈاکاؤنٹنٹ ملک ہارون احمد، سابق صوبائی وزیر ضیاء حیدر رضوی، پاکستان ٹیکس بارکے سابق صدر ذوالفقار خان، گوجرانوالہ ٹیکس بار کے عابد حفیظ عابداور سابق صدر لاہور ٹیکس بار عائشہ افتخار قاضی نے کہا کہ ایف بی آر اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دُہرے ٹیکسوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ عامر قدیر ، نعیم خان، عاشق علی رانا،انیب اختر انصاری ،حسن علی قادری ، رانا مُنیر حسین سابق صدر پاکستان ٹیکس بار،محمد فاروق شیخ ،بیرسٹر زرغام نعیم، سینئر چارٹرڈاکاؤنٹنٹ و دیگر ٹیکس ماہرین قانون کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کیلئے ٹیکسٹائل سمیت پاکستان کی بہترین ایکسپورٹڈ اشیاء بنانے والی صنعتوں کی ترقی کیلئے مثبت اقدامات کئے جائیں جبکہ کاسمیٹکس اورمیوزیکل آلات کے علاوہ پان، چھالیہ ، گُٹکہ سمیت دیگر غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ روکنا ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -