ریگو لیٹری ڈیو ٹی میں اضافے کے خلاف ریلی میں دو تاجر رہنماؤ ں کے مابین جھگڑا

ریگو لیٹری ڈیو ٹی میں اضافے کے خلاف ریلی میں دو تاجر رہنماؤ ں کے مابین جھگڑا

لاہور(کامرس رپورٹر)ایف بی آر کی جانب سے مختلف اشیاء پر عائد کر د ہ ریگو لیٹری ڈیو ٹی میں اضافے کے خلاف شاہ عالم مارکیٹ میں نکالی گئی ریلی میں دو تاجر رہنماؤ ں کے مابین معمولی بات پر تلخ کلامی ہونے پر لڑائی جھگڑا ہو گیا جس پر احتجاجی ریلی میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی اور گالی گلو چ کے بعد اسلحہ کی نمائش نے مارکیٹ میں خو ف و ہراس پھیلا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ بورڈ کے صدر خواجہ عامر کی زیر قیادت ریگو لیٹری ڈیو ٹی میں اضافے کے خلاف گزشتہ روز شاہ عالم مارکیٹ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تاجر رہنما حاجی حنیف کو دھکا لگنے پر معاملہ بگڑ گیا اور تو تکار کے بعدبات ہاتھاپائی تک پہنچ گئی تاہم موقع پر مو جو د تاجروں نے معاملہ کو سلجھاتے ہوئے دونوں فر یقین میں صلح صفائی کروادی۔

ریگو لیٹری ڈیو ٹی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...