نیشنل جیپ ریلی کوئٹہ پہنچ گئی،پروقار ریلی منعقد کرنا انتہائی خوش آئند اقدام ہے،خاتون بائیکر مہوش
کوئٹہ (آ ن لائن)پاک فوج کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل جیپ ریلی میں شریک واحد خاتون بائیک رائیڈر مہوش نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے اس طرح کے خوبصورت اور پروقار ریلی منعقد کرنا انتہائی خوش آئند اقدام ہے پاکستان کے ہرکونے میں جانے کے بعد یہ احساس ہوا کے پاکستان میں کتنی قدرتی خوبصورتی ہے پاکستان خاص کر بلوچستان کے عوام کتنے ملنسار لوگ ہیں یہاں آکر بہت عزت ملی بہت خوش ہوں پورے دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتی ہو ں کہ پاکستان آئیں اور دیکھیں کہ پاکستان کتنا خوبصورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادی ریلی کا کوئٹہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرا تعلق کراچی سے ہے اور میں نے اپنے سفر کا آغاز خنجراب ٹاپ سے کیا پاک فوج کی جانب سے منعقد کی جانیوالی نیشنل ریلی میں شرکت کرنا میرے لئے باعث فخر ہے میں اس نیشنل جیپ ریلی میں شریک واحد خاتون بائیک رائیڈر ہوں مجھے کہی بھی اکیلے ہونے کا احساس محسوس نہیں ہوا کیونکہ پاکستانی عوام بہت زیادہ سپورٹ کرنے والی قوم ہے پاکستان کے کھونے کھونے میں جانے کے بعد یہ محسوس ہوا کہ ہمارا ملک پاکستان کتنا خوبصورت ہے اور یہاں کے لوگ کتنے اچھے اور ملنسا ر ہے ہماری جس طرح استقبال کیا گیا اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم پاکستانی قوم زندہ دل قوم ہے میں پورے دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتی ہو ں کہ وہ پاکستان آئیں دیکھیں کہ پاکستان میں کتنی قدرتی خوبصورتی ہے اور پاکستانی عوام کتنے زندہ دل اور لوگوں کی عزت کرنے والے ہیں ۔