نا اہلی کیس،حنیف عباسی کی عمران خان کے موقف میں تضادات پر مبنی متفرق درخواست دائر

نا اہلی کیس،حنیف عباسی کی عمران خان کے موقف میں تضادات پر مبنی متفرق درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن ) مسلم لیگ( ن) کے رہنما حنیف عباسی نے نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے موقف میں تضادات پر مبنی متفرق درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے پہلے کہا گیا فلیٹ کی فروخت کے بعد نیازی سروسز بے وقعت ہوگئی تھی،نئی دستاویزات کے مطابق 2012 تک نیازی سروسز کے اکاؤنٹس فعال رہے۔اب کہا گیا نیازی سروسز سے65ہزار یورو عمران خان کو ملے، نیازی سروسز کا یورو اکاؤنٹ بھی پہلے کبھی سامنے نہیں آیا، نئے اکاؤنٹ کی 2007سے پہلے کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں، عمران خان کے ترمیم شدہ جواب اور بیان حلفی میں بھی تصاد ہے۔عمران خان کی نئی دستاویزات کو فوری طور پر مسترد کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -