صومالیہ ،شدت پسند تنظیم الشباب نے 8 بچوں کی ماں کو سنگسار کر دیا
مو غا دیشو (این این آئی)صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے بدکاری کے مبینہ الزام میں 8 بچوں کی ماں کو سنگسار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی افراد نے بتایا موغادیشو سے 400 کلومیٹر جنوب میں ساکو کے قصبے کے ایک چوراہے پر سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اس سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔الشباب کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہونیوالی ایک آڈیو میں الشباب کے جج نے کہا یہ خاتون شادی شدہ تھی اور ا سے بدکاری کے الزام پر سزا دی گئی۔ساکو کے مکینوں نے کہاشدت پسندوں نے مذکورہ خاتون کو کاندھے تک مٹی میں گاڑ ھ دیا اور ان کے سر پر اسوقت تک پتھر پھینکتے رہے جب تک وہ دم نہیں توڑ گئی۔