شہباز شریف کی ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدر ، وزیراعظم اور عوام کو مبارکباد

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان ، ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم اور ترک عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام محبت، بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہر گزرتے لمحے پاکستان اور ترکی کی دوستی مضبوط تر ہو رہی ہے۔
مبارکباد

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...