گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کے علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ،مکینوں کااحتجاج

لاہور (خبر نگار) گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کے علاقہ میں گیس کے پریشر میں شدید کمی ،مکینوں نے گیس کی کمی کے خلاف احتجاج کیا ۔اس موقع پر مکینوں کا کہنا تھا کہ ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن کی متعددآبادیوں میں سردیوں سے قبل ہی گیس کا پریشر کم ہو گیا ہے۔ جس کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو کر رہ گئے ہیں۔مکینوں نے کہا ہے کہ حلقے سے منتخب نمائندے صوبائی وزیر سید زعیم قادری کو اس حوالے سے شکایت کر چکے ہیں۔اس کے باوجودگیس کے حکام ٹس سے مس نہ ہیں ۔ اس موقع پر مکینوں نے کہا ہے کہ گیس غائب ہے لیکن اس کے مقابلہ میں گیس کے بل بھی کئی گنا زائد بھجوادئیے گئے ہیں۔
گیس پریشر

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...