پو لیٹیکل پارٹیزایکٹ میں ترامیم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
الاہور(نامہ نگار خصوصی)نتخابی اصلاحات ایکٹ کے ذریعے پو لیٹیکل پارٹیزکے قانون میں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ کی جانب سے بھی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا۔وہ عدالتی فیصلے کے بعد آئین کے مطابق اپنی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کی صدارت کیلئے بھی اہل نہ رہے.درخواست میں کہا گیا کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ صرف ایک نااہل شخص کو صدر بنانے کے لیے لایا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین سے متصادم انتخابی اصلاحات کی جانے والی ترامیم کو کالعدم قرار دیاجائے۔