سرکاری ،نجی اداروں میں مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سرکاری ،نجی اداروں میں مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سرکاری اور نجی اداروں میں مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے،،، درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 25 (اے) کے تحت شہریوں کو مفت تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے. جبکہ تعلیم کی مفت فراہمی کا کوئی قانون ہی موجود نہیں جو کہ طلباء کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سرکاری اور نجی اداروں میں مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے قانون سازی کے احکامات صادر کئے جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -