نیب ملزموں کی ضمانتوں کے طریقہ کار کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل

نیب ملزموں کی ضمانتوں کے طریقہ کار کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل

لاہور(نامہ نگار خصوصی )نیب کے ملزموں کی ضمانت کے حوالے سے پنجاب اور سندھ کی احتساب عدالتوں میں الگ الگ طر یقہ کا ر کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔یہ اپیل عاصم عامر خان سکندر نامی شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے ۔ اپیل میں عاصم خان سکندر کی اس سلسلہ میں دائر آئینی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے واپس کئے جانے کو چیلنج کیا گیا ہے اپیل میں کہا گیا ہے کہ شر جیل میمن کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ضمانت کے حوالے سے دوہرا معیار نہیں ہو نا چائیے جبکہ پنجاب اور سندھ میں نیب کے ملزموں کے حوالے سے دو الگ الگ طریقے رائج ہیں ۔پنجاب میں ملزموں سے ضمانت نامے لئے جاتے ہیں جبکہ سندھ کی احتساب عدالتیں ملزموں کی ضمانت منظور کر تی ہیں اور نہ ہی ضمانت نامے کی بنیاد پر انہیں آزاد چھوڑا جاتا ہے ۔سندھ میں نیب کے ملزموں کو ہائیکورٹ سے ضمانت کروانا پڑتی ہے ۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے ہے ملک بھر کی احتساب عدالتوں کو ایک ہی معیار اپنانے کا حکم جاری کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر