پرانی انار کلی کے علاقہ میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیر چیلنج

پرانی انار کلی کے علاقہ میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیر چیلنج

الاہور(نامہ نگار خصوصی)پرانی انار کلی کے علاقے میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیرکو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ربانی روڈ انارکلی کے رہائشیوں خورشید عالم اور محبوب انور کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ربانی روڈ پر سی آئی اے سنٹر کی غیر قانونی تعمیر کی جا رہی ہے۔ رہائشی علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر پہلے بھی دہشتگردی کے حملے ہو چکے ہیں۔سی آئی اے سنٹر پر حملہ ہوا تو ملحقہ علاقوں کے رہائشی متاثر ہونگے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو سی آئی اے سنٹر کی تعمیر روکنے اورسی آئی اے سنٹر کسی غیررہائشی علاقے میں منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...