پنجاب : ماتحت عدالتوں میں مصالحتی مراکز نے 4107مقدمات نمٹا دیئے

پنجاب : ماتحت عدالتوں میں مصالحتی مراکز نے 4107مقدمات نمٹا دیئے

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں قائم مصالحتی مراکز نے یکم جون سے 27اکتوبر 2017تک 4107مقدمات میں فریقین کے درمیان مصالحت کروا دی جبکہ 1037مقدمات میں مصالحت نہیں کروائی جا سکی۔لاہور ہائیکورٹ سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ مقدمات فیصل آباد میں نمٹائے گئے جن کی تعداد 363رہی۔دوسرے نمبر پر گو جرانوالہ میں 254مقدمات فریقین کے درمیان م مصالحت کروائی گئی جبکہ لاہور میں مصالحت کی بنیاد پر 85مقدمات نمٹائے گئے۔

مزید : صفحہ آخر