56 کمپنیوں میں بے ضابطگیوں کا معاملہ، رانا ثناء اللہ نامکمل ریکارڈ پر محکمہ خزانہ برس پڑے


لاہور( این این آئی )وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان پنجاب کی 56کمپنیوں میں 80ارب کی بے ضابطگیوں کے معاملے پر ہونیوالے اجلاس میں مکمل ریکارڈ نہ رکھنے پر محکمہ خزانہ پر برس پڑے، تمام ڈیٹا اکٹھا کر کے جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے خراب کارکردگی والی کمپنیز بند کر دینگے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کمپنیز کی کارکردگی اور ہونیوالی بے ضابطگیوں سے متعلق اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کمپنیز کو دئیے جانے والے فنڈز اوران کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کمپنیوں سے متعلق ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے اور جن کمپنیوں کی کارکردگی بہتر نہیں ہو گی ان کو بند کیا جائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کسی بھی کمپنی کو غیرقانونی طور پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، تمام کمپنیوں کا ڈیٹا اکھٹا کر کے ان کا ریویو لیا جائے گا ،جبکہ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ کمپنیز کی صرف بہتر کارکردگی کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...