غیر قانونی طریقے سے حج پر آنیوالوں کو 10سال کیلئے بلیک لسٹ کر دیا جائیگا، سعودی حکومت کا اعلان

غیر قانونی طریقے سے حج پر آنیوالوں کو 10سال کیلئے بلیک لسٹ کر دیا جائیگا، ...

ریاض ( محمد اکرم اسد سے) سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے حج پر آنیوالوں کو 10 سال کے لئے بلیک لسٹ کر دیا جائیگا جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر بے دخل کئے جانے والوں کو بھی 3 سال تک سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ العربیہ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ خروج اور واپسی ویزہ کو فائنل ایگزٹ ویزے میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کوئی شخص خروج و واپسی لیکر سعودی عرب سے سفر کر گیا ہو تو ایسی صورت میں اس کے مذکورہ ویزے کو بیرون مملکت رہتے ہوئے فائنل ایگزٹ ویزے میں تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔ فائنل ایگزٹ ویزہ اجراء کی تاریخ سے 60 دن تک موثر رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اقامے پر موجود کوئی خاتون خروج اور واپسی لیکر سعودی عرب سے اپنے ملک چلی گئیں اور وہیں اس کے یہاں ولادت ہوئی ہو تو ایسی صورت میں نومولود کو ماں کے ویزے پر سعودی عرب لانے کی سہولت حاصل ہو گی اور اس کی فیس لی جائے گی۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ ختم ہونے سے ایک برس کے اندر توسیع کرائی جا سکتی ہے۔ محکمے نے یہ بھی بتایا کہ اگر کسی شخص پر ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ہوں تو ایسی صورت میں وہ اپنے زیر کفالت کا پاسپورٹ جاری کرا سکے گا خلاف ورزیوں کا ریکارڈ پر ہونا پاسپورٹ کے اجراء میں حائل نہیں ہو گا۔

حج

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...