میڈیا مقبوضہ کشمیرمیں ہونیوالے بھارتی مظالم بے نقاب کرے :راجہ فاروق حیدر
مظفرآباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار پر پابندی اور آزاد کشمیر میں ریاست بھر کے مرکزی پریس کلبوں کو سہولیات کی فراہمی آزادی اور غلامی کے فرق کو واضع کر رہا ہے،آزاد کشمیر کے میڈیا کی بنیادی ذمہ داری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا ہے، حکومت مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے تاہم یہ اصلاحی نقطہ نظر سے ہونی چاہئے ہر ادارہ قانون کے تابع ہے ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کنٹرول لائن پر قائم پریس کلبوں کی مشکلات کا اندازہ ہے اس بات پر خوشی ہے کہ فانڈیشن کے قیام سے آج تک کرپشن کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا دیگر اداروں کو بھی اپنی اصلاح کرنی چاہئے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس فانڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں آزاد کشمیر کے دس ضلعی پریس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دینے کے علاوہ کمپیوٹر سسٹم اور نوٹیفکیشن دئے گئے، تقریب سے چیئرمین پریس فانڈیشن جسٹس صداقت حسین راجہ، ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال ، انچارج راولپنڈی پریس کلب عابد عباسی صدر اے کے این ایس عامر محبوب اعجاز عباسی اور دیگر نے خطاب کیا، تقریب میں سیکرٹری اطلاعات منصور قادر ڈار کے جے ایف کے صدر عابد خورشید ، صدر سی یو جے /ممبر بورڈ آف گورنرظفیر بابا د س اضلاع کے پریس کلبوں کے صدور، سیکرٹری جنرل صاحبان، ممبران بورڈ آف گورنرز اور راولپنڈی اسلام آباد کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ محکمہ اطلاعات کے آفیسران بھی موجود تھے،اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات منصور قادر ڈار ، عابد عباسی اور پریس سیکرٹری راجہ وسیم کو خصوصی شیلڈز دی گئیں ، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں واجع کیا ہے کہ اداروں کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ وہ کرپشن سے پاک ہوں، اشتہارات کے لئے ایک فیصلہ کا معاملہ دورہ پونچھ کے بعد حل کر دوں گا کارکنوں کی اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد لازمی ہوگا، چیئرمین کی تجویز پر فانڈیشن سیس کے لئے اقدامات کریں گے، آج ایسے اداروں کو سہولیات دینے کا آغاز کیا ہے جو ماضی میں نظر انداز ہوتے رہے، پریس فانڈیشن کے ذریعہ مزید سہولیات دیں گے، تاہم ان کا آڈٹ ضرور ی ہوگا، حکومتی فنڈز سب کے لئے یکساں ہوتے ہیں یہ کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں ہوتے انہوں نے واضع کیا ہے کہ حکومت اداروں میں اصلاحات کی خواہش رکھتی ہے اور نظام کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔*مظفرآبادد( پی آئی ڈی ) 28اکتوبر 2017آزاد جموں و کشمیر پریس فانڈیشن نے 10پریس کلبوں کو رجسٹرڈ کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹ اور کمپیوٹر سسٹم فراہم کردئے ہیں جبکہ میڈیا ویلفئیر ٹرسٹ کو بھی رجسٹرڈ کر دیا گیا ہے رجسٹرڈ پریس کلبوں میں سنٹر ل پریس کلب مظفرآباد ڈسٹرکٹ پریس کلب نیلم، ہٹیاں ، سجاد شہید کلب پانچ ایوب کلب حویلی، غازی ملت کلب راولاکوٹ،ڈسٹرکٹ پریس کلب پلندری کوٹلی،بھمبر اور کشمیر پریس کلب میر پور شامل ہیں بورڈ آف گورنر نے سال 2009میں اسکی باقاعدہ منظوری دے رکھی تھی، جس پر سابق چئیرمین جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کی سرپرستی میں اقدامات شروع کئے گئے، پریس کلبوں میں تنازعات کو ختم کرنے کے لئے ابتدائی طور پر وائس چیئرمین امجد چودھری اور بعد ازاں سینئر صحافی امتیا ز اعوان اور راجہ شوکت اقبال پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی،جنہوں نے حتمی رپورٹ اور سفارشات دیں پریس کلبوں کو سہولیات دینے کے لئے وزیراعظم نے اضافی رقم فراہم کی تھی