افغان صوبہ کنڑ کے ڈپٹی گورنر نبی احمدی پشاورآنے کے بعد اچانک لاپتہ

افغان صوبہ کنڑ کے ڈپٹی گورنر نبی احمدی پشاورآنے کے بعد اچانک لاپتہ

پشاور(این این آئی) افغانستان کے صوبہ کنڑ کے ڈپٹی گورنر نبی احمدی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ کے ڈپٹی گورنر نبی احمدی پشاور میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ افغان قونصلرجنرل محمد معین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نبی احمدی کے رشتہ دار پشاور میں افغان قونصل خانے آئے اور ان کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کیا۔ نبی احمدی علاج کے لئے پشاور آئے تھے اور گزشتہ شام 5 بجے ڈبگری گارڈن میں ایک نجی کلینک میں چیک اپ کے لئے گئے تھے جہاں سے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔محمد معین کا کہنا ہے کہ لاپتہ ڈپٹی گورنر کے پاس ان کا افغان پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی موجود تھا جبکہ افغان عہدیدار کی گمشدگی سے متعلق پاکستان کی وزارت خارجہ اور دیگر حکام کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

اچانک لاپتہ

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...