مقبوضہ کشمیر،فوج کے مظالم دیکھ کر پولیس اہلکار حریت پسندوں سے جا ملا

سری نگر (آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں ایک اور پولیس اہلکار نے بھارتی مظالم کے خلاف مسلح جدوجہد میں شمولیت اختیار کرلی ، رواں برس آزادی کے لیے بندوق اٹھانے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 3ہوگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کانسٹیبل اسحاق احمد ڈار کی ایک تصویر سوشل میڈیا میں گردش کررہی ہے جس میں اسے ہتھیار اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی حریت پسندوں کے لئے ہمدری کی اطلاعات ہیں لیکن جب تک وہ کسی کارروائی میں ملوث نہیں ہوتا اس کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔
پولیس اہلکار

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...