مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر اجاگر کیا ،نفیس زکریا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر اجاگر کیا ،نفیس زکریا

راولپنڈی (آئی این پی)ملائشیا کے نامزدسفیراورسابق ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریانے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے ہیں۔گذشتہ ایک برس سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے۔پیلٹ گن کا استعمال کرکے کشمیریوں کو بینائی سے محروم کیاجا رہاہے۔یہ بات انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میںیوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ سٹیج ڈرامہ ’ہے حق ہماراآزادی‘ کے اختتام پرکہی۔ڈرامہ کومعروف آرٹسٹ اظہرفیروزنے تحریرکیا تھا جس کا مطلب مظلوم کشمیریوں پرہونے والے مظالم کوعیاں کرنا تھا۔ڈرامہ کے فنکاروں میں انجم ملک،شہزادپپو،رضوانہ خان اوردیگرشامل تھے۔نفیس زکریا نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ،ظالم کو تمام عالمی فورمز پر اجاگر کیا اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں بہیمانہ کارروائیوں سے روکا جائے ۔ مقبوضہ کشمیر کے لئے اقوام متحدہ میں تئیس کے قریب قرار دیں پیش کی جا چکی ہیں۔قراردادوں پر پاکستان بھارت اور سکیورٹی کونسل کے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ دنیا بھر کو بھارتی ہٹ دھرمی کے بارے میں آگاہ کیا جارہاہے، حکومت خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھتے ہوئے اسے عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مصروف ہے ۔ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے اور تحریک آزادی کشمیر کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔

نفیس زکریا

مزید : کراچی صفحہ اول