ٹانک ،170 دکانوں کی لیز ختم، 47 کو سیل کردیا گیا

ٹانک ،170 دکانوں کی لیز ختم، 47 کو سیل کردیا گیا

ٹانک (نمائندہ خصوصی) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی 170 دکانوں کا پچھلے کئی سالوں سے لیز ختم ہونے کے خلاف تحصیل میونسپل آفیسر قدرت اللہ مروت نے پہلے مرحلے میں 47دکانوں کو سیل کردیا گزشتہ روزتحصیل میونسپل آفیسر قدرت اللہ خان مروت نے شہر میں ٹی ایم اے کی 170دکانوں کا پچھلے کئی سالوں سے لیز ختم ہونے کے باعث پہلے مرحلے میں سینتالیس دکانوں کو سیل کیا جن میں بیشتر دکانیں میڈیکل سٹورز پر مشتمل ہیں اس موقع پر انکے ہمراہ تھانہ سٹی ایس ایچ او رضاخان سمیت ٹی ایم اے اہلکار بھی موجودتھے ٹی ایم او قدر ت اللہ خان مروت کا کہناتھاکہ ٹی ایم اے کی ملکیت پر موجود دکانوں کا لیز ختم ہوئے کئی سال ہوچکے ہیں جبکہ متعدد دکاندار صوبائی حکومت کی نئی کرایہ پالیسی پر عمل کرنے سے انکارسمیت بیشتر دکاندار وں پر کئی سالوں کے کرایے باقی ہیں جن سے متعدد بار مذاکرات کئے مگر دکاندار صوبائی حکومت کی پالیسی سے منحرف ہیں جسکے باعث دکانوں کو سیل کیا جارہاہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ملازمین تنخواہوں کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہوتے ہیں تو دوسری جانب ٹی ایم اے کو ماہانہ دکانوں کی مدمیں لاکھوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑرہاہے ٹی ایم او کا کہناتھاکہ ٹی ایم اے ٹانک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے جسکے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگاعوام کوگھر کی دہلیز پرتمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تحصیل حکومت کوشاں ہے ۔

 

مزید : کراچی صفحہ اول