سیکولر نظام کا راستہ روکنے کیلئے علامء اور طلباء اپنا کردار ادا کرتے ہیں:مولاناسمیع الحق

سیکولر نظام کا راستہ روکنے کیلئے علامء اور طلباء اپنا کردار ادا کرتے ...

صوابی ( بیورورپورٹ ) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان کے عوام ،علماء اور طلباء نے جہاد افغانستان میں روس کو ٹکڑے کردیا تھا اسی طرح پاکستان میں سیکولر نظام کا راستہ روکنے کے لئے علماء اور طلباء اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،ہفتہ کی شام دارالقرآن پنج پیر میں جماعت اشاعت التوحید والسنت کے سہ روزہ سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہمارے چاپلوس حکمران امریکہ کے تابع ہیں ،افغانستان ،بھارت اور امریکہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اس لئے امریکہ نے پاکستان کو ختم کرنے کے لئے بھارت کو ڈرون جہاز دئیے ہیں جس پر ہمارے حکمرانوں کو پرواہ ہی نہیں کیونکہ وہ غلام ہے ،انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان میں نظام شریعت کا نفاذ نہ ہونے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ،جہاد کے نتیجے میں انگریز بھاگنے پر مجبور ہوا تھا ،انہوں نے کہاکہ آج عالمی کفر کو حکمران نوازشریف ،مشرف ،آصف زرداری ،اے این پی ،ایم کیو ایم ،یونیورسٹیوں اور دیگر سے خطرہ نہیں بلکہ اصل طاقت علماء کرام اور مدارس ہے اس لئے اسے خطرہ سمجھ کر اس کے خلاف تمام کفری طاقتیں ،یہودی ،عیسائی ،بدھ مذہب ،کمیونسٹ اور دیگر متحد ہوچکی ہے اور ان تمام کا مقصد مدرسہ ،علماء اور طلباء کو ختم کرنا ہے اور اس لئے علماء کو دہشتگرد ،ڈاکو اور فسادی کے نام سے بدنام کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو عقیدت اور محبت علماء سے ختم کیا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ عالمی کفر کی تمام سازشیں ناکام ہوں گے ،امریکہ افغانستان میں بھی پھنس چکا ہے اور اب وہاں سے بھاگنے کے لئے درمیان سے راستہ نکالنے کے لئے کوشش کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکی بم سے نہیں بلکہ جہاد کے ذریعے افغانستان میں روس کو شکست دیا گیاتھا ،انہوں نے کہاکہ پنجاب کی حکومت نے خواتین کو آزادی دینے کے لئے حقوق نسواں بل پاس کیا ہے اور اب پنجاب حکومت نے قادیانیوں کے ذریعے نظام تعلیم چلانے کے لئے 75 فی صد سرکاری سکولوں کو ان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ سب کچھ پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کی سازش ہے لیکن ملک کے علماء اور عوام اس سازش کو ناکام بنادیں گے ،انہوں نے کہاکہ مسلمان دہشتگرد نہیں ،ہم دہشتگردی پر لعنت بھیجتے ہیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو دہشتگردی اور جہاد میں فرق کرنا چاہیے ،اسلام امن کا مذہب ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...