باجوڑ ، غربت کے ستائے باپ نے اپنے 2 بچے گروی رکھوا دئے

باجوڑایجنسی (بیورورپورٹ)باجوڑ ایجنسی کے رہائشی حبیب الرسول نامی شخص نے غریبی کے باعث اپنے دو بچوں کو ڈھائی لاکھ روپے کے عوض بٹھہ خشت کیساتھ گروی رکھ لئے ۔مفلسی کے باعث آبائی علاقہ چھوڑ کر پشاور میں مقیم ہو ۔گفتگوتفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی تحصیل ماموند کے علاقے عمری کے رہائشی حبیب الرسول نامی شخص نے اپنے غربت اور بے روزگاری سے تنگ آکر اپنے دو جگر گوشوں شاہ حسین اور معاذ کوڈھائی لاکھ روپے کے عوض بٹھہ خشت کے حوالے کیا اُنہوں نے اخباری نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیٹی اور چار بیٹوں کا باپ ہو اور میری والدہ بھی زندہ ہے چھوٹی ہی عمر میں یتیم ہوچکا تھا اور والد کے وفات کے بعد میرے چچاؤں نے میری ماں کو گھر سے نکال دیا تھا اور مشترکہ جائیداد پر قبضہ جمایا جس کے باعث پیٹ بھرنے کیلئے دن رات محنت کی اور ایجنسی کے مختلف گاؤں میں زندگی بسر کرچکا ہوں باجوڑ ایجنسی میں اپریشن 2008 کے بعد پشاور منتقل ہوا لیکن وہاں بھی فاقوں سے مجبور ہوا اور آخر کار اپنے دو بچوں کو جس کی عمریں 10 اور 12 سال کی ہیں پشاور بڈھ بیر میں قائم ایک خشت کی بھٹی کے مالک کیساتھ ڈھائی لاکھ روپے کے عوض گروی کر دیا اُنہوں نے کہا کہ خشت بھٹی کے مالک سے معاہدہ کر چکا ہو کہ جب تک میں یہ پیسے ختم نہ کرو اُس وقت تک میرے بیٹے تمھارے ساتھ بھٹی میں کام کرینگے اُنہوں نے کہا کہ ان پیسوں کے عوض میرے دونوں بیٹے دو سال سے مزکورہ بٹی میں کام کر رہے ہیں اور بچوں کے ماہانہ مزدوری کے پیسے مالک سے لیکر گھر کے اخرجات چلاتا ہو جس کیوجہ سے مالک کے پیسے ختم نہیں ہورہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...