بوجوڑ،ڈاکٹر کی غفلت سے 14 ماہ کا بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا

باجوڑایجنسی (بیورورپورٹ) ڈاکٹرکی غفلت سے بچہ ایڑیاں رگڑتا دم توڑ گیا۔ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال خارمیں ڈاکٹرکی غفلت کی وجہ سے ایک معصوم بچہ زندگی کی بازی ہارگیا۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ سکنہ بتائی علیزئی نے میڈیا کوبتایا۔کہ اس کے بیٹے کی عمر ایک سال اور 2 ماہ تھی،پیٹ میں درد کی شکایت ہوئی جس پربچے کوایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال لایا گیا،ڈاکٹر علی محمدنے 26 اکتوبر کو صبح بچے کا اپریشن کیا ۔ لیکن بچے کی تکلیف میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگیا۔ڈاکٹر معائنہ کیلئے بھی نہ آیا۔اگلی صبح10بجے کے قریب جب ڈاکٹر آیا تو بچہ دم توڑ چکا تھا۔ متوفی کے والد عبداللہ نے محکمہ صحت اورپولیٹیکل انتظامیہ سے واقعہ کی تفتیش اورمجرموں کوسخت سزادینے کا مطالبہ کیا۔
بچہ ہلاک

 

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...