کوئٹہ میں پھنسے ایرانی زائرین کو سرحد تک پہنچایا جائے، ساجد طوری

کوئٹہ میں پھنسے ایرانی زائرین کو سرحد تک پہنچایا جائے، ساجد طوری

پاراچنار(نمائندہ پاکستان )فاٹا پارلیمنٹیرینز اور کرم ایجنسی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کویٹہ میں پھنسے ہوئے زائرین کو ایران بارڈر پر پہنچانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرم ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری ،سینیٹر سجاد حسین اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما شبیر ساجدی نے کہا کہ کربلا عراق میں شہدائے کربلا کے چہلم کے لئے ہزاروں کی تعداد میں زائرین کویٹہ شہر پہنچ گئے ہیں جن میں اب تک صرف سو گاڑیوں کو تفتان بارڈر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ چار سو سے زائد گاڑیاں کویٹہ میں ایران سرحد جانے کے انتظار کررہے ہیں ہزاروں کی تعداد میں زائرین کویٹہ میں موجودگی کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کھانے پینے اور قیام و طعام میں اْنہیں شدید مشکلات درپیش ہیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ زائرین سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے سڑکوں اور ویرانوں میں ٹینٹ لگا رکھے ہیں رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کو فوری طور پر تفتان بارڈر پر پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ زائرین کو تفتان بارڈر سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ زائرین کو فوری طور سرحد پہنچائے جائیں تاکہ زائرین اور ان خاندانوں میں پائے جانے والی بے چینی دور کیا جاسکے۔رہنماوں کا کہنا تھا کہ صدر، وزیر اعظم اور چیف آف آرمی سٹاف اس مسئلے کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں اور پھنسے ہوئے زائرین کو بحفاظت ایران بارڈر پہنچائے جائیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...