بٹ خیلہ ،پی ٹی آئی کے کارکنوں کے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج بٹ خیلہ کے عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اورمحکمہ پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں کے کیس کے سماعت پیر30اکتوبرتک ملتوی کردی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں غفورخان ،صادق شاہ اورمحمداسحاق خان غٹ اورمحکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسئین فضل حیات ایس ڈی اوشاہ نوازخان انجینئرافتخارخان کے کیس کے سماعت گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج بٹ خیلہ کے عدالت میں ہوئی عدالت نے مذکورہ کیس پیرکے دن 30اکتوبرتک ملتوی کردی ۔پی ٹی آئی کے کارکنوں کے کیس کے پیروی ممتازقانون دان محمدرازق جان ایڈوکیٹ کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...