تھر کوئلہ کے استعمال سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئے گی، گورنر سندھ
کراچی (این این آئی)گورنرسندھ محمد زبیر نے اسلام کوٹ میں سندھ اینگرو کول کمپنی کے تحت140ملین روپوں کی لاگت کے سٹیزن فاؤنڈیشن اینگرو ایجوکیشن کیمپس کا افتتاح کیا ۔ اس(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ اینگروکول کمپنی کی جانب سے اسلام کوٹ میں سٹیزن فاؤنڈیشن اینگرو کیمپس جیسے تعلیمی ادارے کا قیام عمل میں لانامعجزہ سے کم نہیں ہے کیونکہ تعلیم سے ہی سماج کو بہتر اور مثبت سمت میں راغب کیا جاسکتا ہے ۔نیشنل گرڈ میں تھرکول کی بجلی شامل ہونے پر تھر کو حصہ دینے کے سوال پرگورنرسندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بجلی کا حصہ تھر کو ضروردیناچاہئے ۔ تھر کے کوئلہ کا استعمال بھی موجودہ وفاقی حکومت کا کارنامہ ہے ۔دریں اثنا گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ اینگروکمپنی کی جانب سے تھرکول بلاک ٹو میں میں کوئلے کی100فٹ کھدائی کے کام اور سندھ اینگرو کمپنی انصاری پارک کا بھی دورہ کیا ۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ تھر کوئلہ کے استعمال سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئے گی ۔