بونیر کے زمینداروں کا غیر معیاری بیچ فراہم کرنے پر سراپا احتجاج

بونیر کے زمینداروں کا غیر معیاری بیچ فراہم کرنے پر سراپا احتجاج

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی سطح پر ضلعی ڈیلرز کو بیچ فراہم کرنے والے پرائیویٹ کمپنی رشید اور الفا کی جانب سے بونیر کے ڈیلرز کو غیر معیاری شلجم بیچ مہیا کرنے اور انکی جانب سے بونیر کے زمینداروں کو دئے جانے اور بیچ بونے کے بعد پیداوار میں خاطر خواہ کمی پر بونیر کے زمینداران سراپا احتجاج ،پرائیویٹ کمپنیوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ ۔کمپنیوں کے خلاف بونیر کے زمینداران اور ڈیلرز ایک ہو گئے ۔تحقیقات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،بونیر کے زمیندار ہمارے بھائی ہے ،ڈیلرز اور زمیندار ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ۔صوبائی حکومت غیر میعاری بیچ فراہم کرنے والے نجی کمپنیوں کے خلاف فوری کاروائی کرے ۔تفصیلات کے مطابق غیر معیاری بیچ فراہم کرنے پر سبزی گانے والے زمینداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کشور خان ،امین اور شیر نوشاد نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں پرائیویٹ کمپنیوں رشید اور الفا کی جانب سے بونیر کے ڈیلرز کو غیر معیاری شلجم بیچ مہیا گیا ۔ہم نے سینکڑوں ایکڑ زمین پر وہی بیچ بویا ۔جس پر ہمارے لاکھوں روپے کا خرچہ اگیا ۔جبکہ پیداوار نہ ہونے کی برابر ہے ۔اس موقع پر اے این پی کے سہراب خان اور پی ٹی ائی کے صابر باچا نے زمینداروں کا ساتھ دیتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور اس مسئلہ کو حل کرے اور زمینداروں کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرے ۔بونیر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے زمیینداروں کے مطالبہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بیچ ہم نے اپنے گھروں میں پیدانہیں کیا ۔ہم نے بیچ رشید اور الفا کمپنی سے خریدا ہے ۔انکا موقت تھا کہ یہ مسئلہ صر ف بونیر کا نہیں بلکہ پورے خیبر پختون خواہ کا ہے ۔اور اس سلسلے میں 30 اکتوبر کو پشاور سے ایک وفد ائے گا ،جو زمینداروں کے زیر کاشت زمینوں اور اس میں شلجم بیچ کا معائینہ کرے گا ۔ہم زمینداروں کے ساتھ ہے ۔اور انکے ہونے والے نقصانات میں کمپنی کے خلاف ایک ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمپنیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر