جسٹس قلندر علی خان کا سنٹرل جیل مردان کا دورہ

جسٹس قلندر علی خان کا سنٹرل جیل مردان کا دورہ

مردان ( بیورورپورٹ) پشاور ہائی کورٹ کے ایڈمنسٹریٹیوجج جسٹس قلندر علی خان نے سنٹرل جیل مردان کا دورہ کیا اورمعمولی مقدمات میں پاپندسلاسل 22قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات اوران کے مسائل کا جائزہ لیاگیا اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات شاہد اللہ خان ،ایڈیشنل سیشن جج منورخان،سینئر سول جج عاصم ریاض ،سپرنٹنڈنٹ جیل فضل حمید خان اوراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ حشمت اللہ خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جسٹس قلندرعلی خان قیدیوں کے مختلف بارکوں میں گئے اور مختلف مقدموں میں زیر حراست قیدیوں کے مسائل سنیں وہ خواتین کے بارکوں اورجونائیلزسیکشن میں بھی گئے جسٹس قلندرعلی خان نے کچن،ہسپتال اوردیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور بعض ضروری اقدامات کے لئے احکامات دیئے اس موقع پر معمولی مقدموں کے 22حوالاتیوں کے فوری رہائی کے احکامات جاری کردیئے گئے قبل ازیں جیل پہنچے پر جسٹس قلندرعلی خان کو گارڈ آف آرنرپیش کردیاگیا اورانہیں جیل کے حوالے بریفنگ دی گئی۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر