وفاقی وزیر مواصلات کروڑ وں کی سرکاری اراضی پر قابض ہے، جمشید دستی


مظفرگڑھ( نامہ نگار) پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم کے مظفرگڑھ میں ملکیتی مدرسے اور سٹی کالج کے باہر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا اہل نواز شریف اور وزیر اعلی شوباز شریف کے ایماء پر وفاقی وزیر(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

مواصلات حافظ عبدالکریم نے کروڑوں روپے مالیت کی26 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کرکے مدرسہ،پرائیویٹ کالج اور دوکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں جن سے کرایہ وصول کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چیف سیکریٹری پنجاب کمشنر ڈیرہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے علم میں یہ کہ وفاقی وزیر نے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے تعمیرات کی ہوئی ہیں وزیر اعلیٰ ہر ماہ ترکش ہسپتال آتے ہیں مگر انہوں نے اپنی جماعت کے با اثر قبضہ گروپ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہونے دی انہوں نے بتایا کہ حافظ عبدالکریم نے موضع غازی پور دستی میں 20 کنال اراضی خرید کی مگر انہوں نے اپنی زمین سے ملحقہ موضع رکھ خانپور میں کروڑوں روپے مالیت کی برلب سٹرک زمین پر قبضہ کرکے تعمیرات کر لیں ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے ہمت دی ہے ایسے قبضہ گروپ گینگوں کو بے نقاب کرتا رہونگا انہوں نے کہ حافظ عبدالکریم کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین پر قبضہ کے معاملے پر نیب انٹی کرپشن اور تمام سرکاری ادارے سوئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل کرتا ہوں نے وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیکر قیمتی سرکاری اراضی کو واگزار کروائیں انہوں نے چیرمین نیب کو دعوت دی کہ وہ مظفرگڑھ آئیں میں انہیں مکمل ثبوت دونگا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر تخت لاہور اور سرکاری اداروں نے کوئی کاروائی نا کی تو وہ خود اس غیر قانونی قبضہ کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرینگے ۔ بعد ازاں وفاقی وزیر مواصتکے مبینہ قبضے کے خلاف خواتین کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر سابق ناظم عبدالغفار قریشی، سابق فارسٹ ملازم یوسف، کونسلر حلقہ غلام شبیر ساغر، کونسلر قاضی عاصم ودیگر نے کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم کے ناجائز قبضے فوری طور پر واگزار نا کروانے گئے تو بھرپور احتجاج کرینگے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...