عرس کی ختتامی تقریبات کی جھلکیاں ( رانا عرفان الاسلام سے )

*برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشو حضرت غو ث بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریب کا آغاز صبح 11;00بجے پر درگاہ عالیہ پرشروع ہوئی۔
* سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

شاہ محمود حسین قریشی نے دربار شریف پر حاضری دے کر قومی زکریانفرنس میں شرکت کی
*قومی زکریاکانفرنس کی آخری نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محکمہ اوقاف کے ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام مصطفی محبوب نے حاصل کی
*قومی زکریاکانفرنس کی آخری نشست میں صوبہ سندھ سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی
؂؂؂*عرس کے تقریب میں شرکت کیلئے سندھ سمیت ملک بھر سے زائرین رات گئے اور صبح تک ملتان پہنچتے رہے
؂؂؂؂*عر س کے موقع پر ریلوے ،محکمہ اوقاف ، محکمہ صحت ، سول ڈیفنس ، ایمر جنسی 1122فائر بریگیڈ ۔سمیت دیگر محکموں نے کیمپ لگائے اور ڈیوٹیاں سرانجام دیں
*ریڈ یوپاکستان ملتان پر قومی زکریا کانفرنس براہ راست پیش کی جاتی رہی
*قومی ذکریا کانفرنس میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر صدیق خان قادری نے ادا کئے جو مسلسل 42سالوں سے قومی کانفرنس میں نظامت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں
؂؂؂*عرس کی آخری نشست کے اختتام پر زائرین کی واپسی کے لئے علیحدہ سے راستہ کھولا گیا تھا تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے
*عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف کی ڈسپنری کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس میں ڈسپنری کی انچارج ڈا کٹر سمیرا ابرار نے موسمی اثرات سے متاثربچوں اورخواتین
کو چیک کرکے ادویات دیں ان تین دنوں میں 477سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور ان کو مفت ادویات فراہم کی
*محکمہ اوقاف ملتان کی جانب سے زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا
*عرس کی تقریب میں شریک زائرین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کو نذرانے دیتے رہے اور اشیاء و پانی پر دم درود کراتے رہے
* عرس کے موقع پر محکمہ صحت ملتان کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے رہے
*عرس میں شریک زائرین ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے
*عرس کی اختتامی تقریب کے موقع پر سٹیج سے غیر متعلقہ افراد کو نیچے اتار دیا گیا
*عرس کی اختتامی تقریب کے بعد ملک بھر سے آئے زائرین نے دربار حضر بہاؤالدین ذکریا ملتانی پر حاضری دی
*برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشواحضرت شاہ رکن الدین عالم کے سالانہ عرس کے موقع پر کئی زائرین جوتوں اور جیب کٹ جانے کی وجہ سے نقدی و موبائل فون سے محروم ہو گئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ عرس کے اختتام پر واپسی جاتے ہوئے کئی زائرین کی جیبیں کاٹ لی گئییں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...