این اے 4انتخابات،جیالوں کا مقابلہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سرکاری مشینری سے تھا:ہمایوں خان

پشاور( کرائمز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ حلقہ این اے چار میں جیالوں اور اسد گلزار خان کا مقابلہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے سرکاری مشینری اور خزانے سے تھا جس کا جیالوں نے جواں مردی ،حوصلہ ہمت اور لگن سے کیا جس پر تمام سینئر لیڈر شپ، کارکنوں، عہدیاداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہے صوبائی حکومت کی جانب سے انتخابی عمل کے دوران دھاندلی کی گئی انتخابی قوائد ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوتی رہی جس پر الیکشن کمیشن خاموش تماشاہی بٹھا رہا حلقہ میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا قومی خزانے کو اپنے انتخابی عمل میں لوٹاتے رہے حکمران کسی بھی شعبہ میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی سب کے سامنے ہیں اقتصادی صورتحال تشوئش ناک ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام اور نظام کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا توانائی کا بحران بڑتا جارہا ہے بے روزگاری مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہیں ادارے کشمکش کا شکار ہے سرکاری ملازمین اپنے بنیادی حقوق کے لئے سراپا احتجاج ہے پتہ نہیں کہا ہے صوبائی حکومت کی تبدیلی جو کہی نظر ہی نہیں آرہی ہے عوام ان کے جھوٹے نعروں کو یاد رکھے ئینگے صوبے کے عوام بدضن ہوچکے ہے حکمران صوبے میں مخدوش صورتحال پر کوئی توجہ نہیں دے ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...