زکریا یونیورسٹی میں رات گئے پولیس آپریشن، ہاسٹلز کی تلاشی، طلبہ کو ائف چیک کیے

زکریا یونیورسٹی میں رات گئے پولیس آپریشن، ہاسٹلز کی تلاشی، طلبہ کو ائف چیک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں رات گئے پولیس آپریشن، تمام بوائز اور گرلز ہاسٹلوں کی مکمل تلاشی لی گئی تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں گزشتہ رات پولیس نے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

یونیورسٹی سکیورٹی کے ساتھ مل کر آپریشن کیا تمام ہاسٹلوں کے تمام کمرے اور ان کے رہا ئش پذیر طلبا کے کوائف چیک کئے گئے یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق اس آپریشن کا مقصد آوٹ سائیڈر کی گرفتاری، منشیات کے خلاف کارروائی کرنا تھا تاہم اس آپریشن میں کوئی ممنوع اشیا نہیں ملیں، اور نہ ہی آوٹ سائڈر پکڑے گئے ہیں دوسری طرف آپریشن سے قبل اس کی اطلاع تمام ہاسٹلوں میں پھیل گئی یونیورسٹی میں منیشات کیس کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بشیر نے تمام وارڈن اور سپرنٹنڈنز کو میسج کیا کہ آج رات پولیس آپریشن ہونا ہے اس لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جائیں اور اس دوران ہاسٹل میں رہیں جس کے بعد ہاسٹلوں میں تمام تر ’’انتظامات‘‘مکمل کرلئے گئے۔

مزید :

عالمی منظر -