تانیہ خاصخیلی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے‘ عبداللہ حسین ہارون

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف سیاستدان عبداللہ حسین ہارون نے مقتولہ تانیہ خاصخیلی کے قتل پرگہرے دکھاور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مقتولہ تانیہ کے قتل میں ملوث تمام ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ملزمان چاہے کتنے بااثر کیوں نہ ہوں ۔اور لواحقین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے سوگوار خاندان اور خاصخیلی برادری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے درجات کی بلندی دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...