میٹرو کیش اینڈ کیری اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان اشتراک

میٹرو کیش اینڈ کیری اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان اشتراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستا ن نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ورلڈ فوڈ پروگرام اقوام متحدہ کے ساتھ عالمی پارٹنر شپ کے تحت دنیا بھر سے بھوک کے خاتمے کیلئے کردار ادا کررہی ہے ۔اس شراکت داری کے ساتھ میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کو ورلڈ فوڈ پروگرام کی مدد کرنے کا بھرپور موقع ملے گا جس کے تحت ورلڈ فوڈ پروگرام اقوام متحدہ کے استحکامتی ترقیاتی مقاصد کیلئے سرگرم عمل ہیں جس میں سال2030تک بھوک کے خاتمہ،غذائی تحفظ کا حصول ،غذائیت میں اضافے اور مستحکم زراعت کے فروغ جیسے چیلنجز شامل ہیں۔اس شراکت داری کے نتیجے میں میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی فنڈ ریزنگ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ہیڈ آف نیوٹریشن یونٹ مس سی سی سیسیلیا گورزن کو پہلا چیک پیش کیا گیا ،یہ چیک میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewiczکی جانب سے پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر ایچ آر زہرا حسین ،ڈائریکٹر کاپوریٹ افیئرز پرویز اختر اور ورلڈ فوڈ پروگرام پنجاب کے چیف شہزادہ راشد محمود بھی موجود تھے ۔پاکستان کا شمار غذائی اعتبار سے زرخیز ممالک میں کیا جاتا ہے اور گندم کی پیداوار میں پاکستان چند بڑے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے ،تاہم اس کے باوجود ملک کی نصف آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے جس کی وجوہات میں معاشی ثمرات کا نچلے اور محروم طبقے نہ پہنچنا شامل ہے ،ملک میں خواتین اور بچے غذائیت کی قلت کا بھی شکار ہیں ۔