موٹر سائیکل ایمبولینس سروس اہلکار کل جامعہ زکریا میں انٹری ٹیسٹ کے دوران آزمائشی ڈیوٹی انجام دینگے


ملتان(کرائم رپورٹر)موٹر سائیکل ایمبولینس سروس سٹاف ریسیکو 1122کے 100موٹر سائیکل اہلکاروں سمیت ملتان پہنچ گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ موٹر سائیکل ایمبولینس کے 30اہلکار(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کل بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں ہونے والے میڈیکل انٹری ٹسیٹ کے دوران آزمائشی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا اگلے ہفتے سے باقاعدہ طور پر ملتان میں افتتاح کیا جائے گا،اس بارے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کے آنے سے ملتان میں ریسکیو کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...