میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے زکریا یونیورسٹی میں ہونیوالے ٹیسٹ کے انتظامات مکمل ، ضلعی انتظامیہ نے چارج سنبھال لیا، میڈیا کوریج پر پابندی برقرار

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے زکریا یونیورسٹی میں ہونیوالے ٹیسٹ کے انتظامات ...

ملتان(خصوصی رپورٹر) میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے آج ہونیوالے ٹیسٹ کے انتطامات مکمل کرلئے گئے ،گزشتہ روز فل (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ڈریس ریہرسل ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ ، یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز اور زکریا یونیورسٹی کے عملے اور افسروں نے حصہ لیا، اس موقع پر یو ایچ ایس نے آفیسرز نے پرچے کے حوالے سے بریفنگ دی ، جبکہ ڈی سی نادر چھٹہ نے کہا کہ کسی غیر متعلقہ فرد کو امتحانی سنٹر کے قریب نہیں جانے دیا جائے گا میڈیا کو یونیورسٹی کی حدود سے باہر رکھا جائے گا یہ پنجاب حکومت کا فیصلہ ہے ، جبکہ یونیورسٹی کے منظور شدہ عملہ ہی سنٹرز میں آجا سکے گا،علاوہ ازیں سپشل سیکرٹری ایجوکیشن احسن بھٹہ نے رات کے وقت انتطامات کاجائزہ لیا ۔

مزید : عالمی منظر