عوامی خدمت عبادت ، کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، حماد نواز ٹیپو
پیر جہانیاں، بھٹہ پور(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) ہمیشہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر سر انجام دیتا ہوں۔ ایلوکل باڈیز کے الیکشن میں کئے گئے وعدے بلا امتیاز پورے کر رہے ہیں۔دیہاتوں میں پختہ سڑکوں کے جال بچھا دیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حماد نواز خان ٹیپو ایم پی اے حلقہ پی پی 254 نے ٹھٹھہ سیالاں تا گیہل پور پختہ سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ جوں ہی ایم پی اے حماد نواز خان(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
ٹیپو ٹھٹھہ سیالاں پہنچے لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے ان کا فقید المثال استقبال کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی انتقامی سیاست کو فروغ نہیں دیا۔اور نہ ہی کبھی کسی مخالف کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے ہیں۔ان شاء اللّٰہ جلد ہی 17 کلومیٹر کے ایک اور پختہ روڈ کا تحفہ اس علاقے کے عوام کے لئے پیش کریں گے۔اور مزید اس علاقے کے لئے ایک کروڑ سے زائد ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز مہیا کریں گے۔اس موقع پر سردار اے ڈی خاں سیال،سردار محمد اکرم سیال۔سردار قمر خان سیال،سردار ظفر سیال اور سردار جاوید خان سیال،قیصر نواز خان،تنویر شہزاد ببلو، سردار فاروق بک،حاجی نذیر احمد بھٹی کونسلر،راؤ شاہد،شاہ نواز شانی، عمران یونس مانی،ملک فیاض موہانہ،شیخ شکیل،ریحان اقبال،منور حسین بھٹی،انور ندیم،شعیب جوئیہ کے علاوہ علاقے کے سینکڑوں افراد موجود تھے۔