عوام کا عمران خان پر بھرپور اعتماد سے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں:محب اللہ خان

عوام کا عمران خان پر بھرپور اعتماد سے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں:محب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و امداد باہمی محب اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے محدود وسائل کے باوجود صوبہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے اور کئی زیر تکمیل ہیں ۔ سرکاری محکموں سے کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ کر دیا ہے ۔ مثبت اصلاحات اور قانون سازی کے ذریعے میرٹ اور انصاف کو لاگو کر دیا ہے ۔ صوبائی حکومت کی مثبت اقدامات سے عوام مطمئن ہیں اور دوسرے سیاسی پارٹیوں کے کارکن جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور آنے والے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر گزشتہ انتخابات سے دوگنی ووٹ حاصل کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کلے سوات میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب ہوئے کیا ۔ اجتماع ڈاکٹر نعمت سبحان ، بخت شیر علی خان ، علی شاہ ، خورشید خان اور جاوید خان نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر کونسلر جنید خان ، محمد صدیق خان ، جان محمد ، عبدالوہاب، سعید وہاب ، نواب علی ، عزیز خان ، شاکر اﷲ ، شیر عالم خان ، نسیم خان ، آفتا ب خان ، بخت کرم خان ، عمر حیات ، صاحب شاہ ، ظاہر شاہ ، سید عزت شاہ ، سید عالم شاہ ، ذاکر اﷲ اور دیگر نے اپنے سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ اب عوام باشعور ہو چکے ہیں اور مخالفین کے خالی خولی نعروں میں آنے والے نہیں اور دوبارہ لوٹ مار اور کرپشن مافیا پر اعتماد کے لئے تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا عمران خان پر بھر پور اعتماد سے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کے شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کاکردگی عوام کے سامنے ہے اور ہمیں انتخابات میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کرنے کی ضرورت نہیں ، انشاء اﷲ آئندہ انتخابات میں عوام کی تعاون اکیلے ہی تمام سیاسی پارٹیوں کا مقابلہ کریں گے اور ان کو دوبارہ ناکامی سے دوچار کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 83سمیت سوات بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیز ی تعمیراتی کام جاری ہے اور ان کی تکمیل سے سوات خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام رہنما عوام کی یکساں خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ کانجوفلائی اوورایک بڑا منصوبہ ہے جس پر عنقریب تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا جس کی تکمیل سے ٹریفک کی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔