حکومت ختم ہونے کے خوف نے حکمرانوں کے چہرے زرد کردیئے، ڈاکٹر وسیم اختر

حکومت ختم ہونے کے خوف نے حکمرانوں کے چہرے زرد کردیئے، ڈاکٹر وسیم اختر

بہاولپور( بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاہے کہ ملک میں اب برائے نام حکومت ہے۔ حکومت ختم ہونے کے خوف سے حکمرانوں کے چہرے زرد پڑ چکے ہیں۔ وزیر مشیر سب خوفزدہ ہیں۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ حکومت(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

اپنی مدت پوری کرے تاکہ انہیں سیاسی شہادت کا رتبہ نہ مل سکے اور وہ قوم کو ایک بار پھر دھوکہ دینے میں کامیاب نہ ہو جائیں۔ نوازشریف کو کیوں نکالا کے سوال کا جواب مل چکا ہے۔وہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بے روز گاروں کو قرض حسنہ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے تعلیم پر کوئی توجہ نہ دی کیونکہ ان کے اپنے بچے بیرون ملک پڑھتے ہیں۔ سرکاری تعلیمی ادارے تباہ و برباد ہوگئے ہیں۔ تعلیم ان کی کسی ترجیح میں شامل ہی نہیں ہے۔ اگر نوازشریف نے ملک میں ایک بھی ڈھنگ کا ہسپتال بنایا ہوتا توآج انہیں اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے باہر دھکے نہ کھانا پڑتے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی قائم کریگی، سرکاری سکولوں میں تعلیم مفت ہوگی اور سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔آخر میں انہوں نے بے روزگار افراد میں 25 ،25 ہزار کے چیکس تقسیم کیے ۔ علاوہ ازیں ڈا کٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ معاشرہ ناہمواریوں کا شکا ر ہے جس کے لیئے صحا فیو ں کو مثت کر دار اد کر نے کی ضرورت ہے ماضی گو اہ ہے کہ مظلوم کی آ واز بنے والے اہل قلم صحا فت کے ما تھے کا جھو مرہیں وہ یہاں بزرگ صحا فی میاں عبدالحق ( مر حو م) کے تعزیتی ریفرنس میں مہما نے خصو صیکی حیثیت سے خطا ب کر رہے تھے۔ تقریب سے نا ئب امیر جما عت اسلامی ضلع بہا ولپور ڈا کٹر محمد اشرف صدر پریس کلب بہا ولپو ر جنید نزیر نا ز صدر یو نین آ ف جرنلسٹ محمد انور گریوال صدر انجمن تا جران چوہدری بدر منیر ،اسلم طا رق بھٹی ،معروف صحا فی احسان احمد سحر ،محمد اکبر گو رائیہ ،را نا محمدشفیق ، حا جی عبدالرشید ، جنرل کو نسلر سید نو ا زشاہ ،امانت گل ،نے خطاب کیا جبکہ چوہدری بشار ت علی ،وائس چیئر مین چوہدری زوہیب بسرا ،صدر پریس کلب یزمان ملک سراج احمد ،چولستان پر یس کلب چوہدری ندیم انجم ،جنرل کو نسلر امجد گل ،کو سلر عمر فا روق ،میڈیا کو ار ڈینٹرکسان بو رڈ عارف حسین عاصم ،ضلعی صدر Ji یو تھ سید کا شف اعجا ز شاہ سمیت شہر کی کئی نما یاں شخصیا ت بھی مو جو د تھیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...