گورنر پنجاب کا دورہ فیڈریشن آف پاکستان فار چیمبرز لاہور ، صنعتکاروں کے مسائل سنے

گورنر پنجاب کا دورہ فیڈریشن آف پاکستان فار چیمبرز لاہور ، صنعتکاروں کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہانیاں ( نمائندہ خصوصی) ایف پی سی سی آئی کی دعوت پر گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے لاہور آفس کا دورہ کیا۔ لاہور آفس میں انکی میزبان جہانیاں کی معروف سیاسی شخصیت و صنعتکار نائب صدر ایف پی سی سی آئی حاجی عطاء الرحمن تھے ۔گورنر پنجاب جب آفس پہنچے تو حاجی عطاء الرحمن نے اور(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
دیگر عہدیداران کے ہمراہ استقبال کیا ۔ بعد ازاں ملک رفیق رجوانہ نے صنعت کاروں سے ملاقات کی ، صنعت کاروں کے مسائل سن کرانہیں فوری حل کرنے کی ہدایاتجاری کیں ۔ اس موقعہ پر حاجی عطاء الرحمن نے گورنرپنجاب کو ایک اعزازی شیلڈ اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران و اراکین کے علاوہ لیڈر ایف پی سی سی آئی افتخار ملک اور ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی جہانیاں حاجی امین گجر بھی موجود تھے ۔

مزید :

عالمی منظر -