مردان ،فٹبال میچ کے دوران ایمپائر کو قتل کردیا گیا

مردان ( بیورورپورٹ) سپورٹس کیمپلکس میں ہونے والے فٹ بال کے دوستانہ میچ کے دوران کھلاڑی نے چاقو کے وار سے ایمپائر کو موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس ذرائع کے مطابق سپورٹس کیمپلکس میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1مردان اورعزالی سکول کاٹلنگ کے درمیان دوستانہ میچ جاری تھا اس دوران ایک کھلاڑی عماد ولد شاکر ساکن کوٹی کاٹلنگ ایمپلائر سعدعلی شاہ ولد سجاد علی شاہ سے الجھ پڑا اورتکرار کے دوران مبینہ طورپر چاقو سے حملہ کردیاجس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعدازاں مردان سے پشاور منتقل کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا واقعے کے بعد مبینہ ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...