حضرت شیخ محمد طاہر مرحوم نے امت مسلمہ کو ایک قیادت فراہم کی ہے ،مولانا فضل الرحمان خلیل

صوابی (بیورورپورٹ ) انصار الامہ کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا ہے کہ حضرت شیخ محمد طاہر مرحوم نے امت مسلمہ کو ایک قیادت فراہم کی ہے ،جماعت اشاعت کا سالانہ اجتماع عوامی نہیں بلکہ قیادت اور اہل حق کا اجتماع ہے ،دارالقرآن پنج پیر میں سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا درس اور تعلیم دیتا ہے ،پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہوا ہے لیکن آج اس ملک میں تخریب کاری اور دہشتگردی کون کررہا ہے اور یہ کیوں کررہا ہے یہ ملک عوام کا ہے ،علماء اور عوام نے جانوں کا نذرانہ دے کر اس کو آزاد کیا تھا ،انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے حوالے سے علماء کرام کی ذمہ داری بنتی ہے ،وہ اس حوالے سے متحد ہوکر بھرپور کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپٹ حکمران ہے ،بدقسمتی سے اس ملک کی سرداری نوازشریف اور زرداری کو دی گئی حالانکہ اس ملک کے سردار دراصل عوام ہے ،مساجد اور مدارس کو مضبوط کرانا ہوگا ،اسلام کے نظام اور امن کے حوالے سے علماء کو کردار ادا کرنا ہوگا ،اجتماع سے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ترجمہ کے ساتھ قرآن نہ پڑھ سکتا تھا ،بدعت اور رسم و رواج کا دور دورہ تھا ،حضرت شیخ نے اپنی زندگی میں قرآن وسنت کو عام کرنے کے لئے جو خدمت شروع کی تھی وہ آج بھی جاری ہے اور یہ تسلسل مسلسل جاری رہے گا ،انہوں نے کہا کہ اسلام و قرآن کے نام پر دین اسلامی مولویوں نے دکانیں کھولی ہے ، اسلام کو بدنام کرنے کا یہ راستہ ہم ہی روکیں گے ،ہم نے دین فروشوں کے خلاف جہاد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور آج بھی اس اصولی مؤقف پر قائم ہے ،سالانہ اجتماع عام آج دوپہر مولانا محمد طیب طاہری کی خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...