ملتان تا مسقط سلام ائیر لائن کی براہ راست پرواز کا منصوبہ ٹھپ

ملتان تا مسقط سلام ائیر لائن کی براہ راست پرواز کا منصوبہ ٹھپ

ملتان(نیوز رپورٹر) سول ایوی ایشن کی سست روی کے باعث ملتان سے مسقط کیلئے سلام ائیرلائن کی براہ راست پروازوں کا منصوبہ ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ سیالکوٹ اور کراچی سے مسقط(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کیلئے براہ راست پروازوں کے بعد جنوبی پنجاب کے مسافروں کیلئے ملتان سے مسقط کیلئے پروازوں کا بوجوہ آغاز نہ کیا جاسکا ہے جس کے باعث جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں رہنے والے مسافروں کو کراچی اور سیالکوٹ سے مسقط کیلئے سفر کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔ جس سے مسافروں کے وقت کے ضیاع سمیت اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی ہدایت پر 24مئی 2017ء کو ملتان ائیر پورٹ سے سلام ائیر لائن کی پہلی پرواز نے مسقط کیلئے اڑان بھری لیکن تا حال دوسری فلائٹ پرواز نہ کرسکی ہے ذرائع کے مطابق سلام ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سیے سول ایوی ایشن کے واجبات کی ادائیگی سمیت تمام امور کی منظوری کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے لیکن سول ایوی ایشن کی جانب سے سلام ائیر لائن کو پروازوں کی ملتان ائیر پورٹ سے ائیر پورٹ کرنے کی تحریری اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کے باعث مسقط اور عمان کے دیگر شہروں میں برسرروز گار جنوبی پنجاب کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ دیگر ائیر لائنز پر سفر کرنے کے دوران انہیں گھنٹوں دیگر ممالک کے ائیر پورٹس پر انتظار کی ازیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے شہریوں نے حکام سے التدعا کی ہے کہ مسقط کیلئے سلام ائیر لائن کی براہ راست پروازوں کو ملتان ائیر پورٹ سے اپریٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید : عالمی منظر